26 جون، 2017، 12:31 AM

ایرانی صدر اور قطر کے بادشاہ کی ٹیلیفون پر گفتگو/ایران قطری عوام اور حکومت کے ساتھ

ایرانی صدر اور قطر کے بادشاہ کی ٹیلیفون پر گفتگو/ایران قطری عوام اور حکومت کے ساتھ

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایکدوسرے کو عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایکدوسرے کو عید سعید فطر کی مناسبت سے  مبارکباد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں کہا کہ ایران موجودہ بحران میں قطر کو تنہا نہیں چھوڑے گا ایران قطر کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائي ممالک میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے دھمکی آمیز زبان اور دباؤ کا طریقہ استعمال کرنا درست نہیں ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں مدد اور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ ایران قطر کی حاکمیت کا احترام کرتا ہے اور موجودہ سخت شرائط میں ایران قطر کے عوام اور قطر کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ قطر کے بادشاہ نے بھی ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ قطر کی آغوش مذاکرات کے لئے کھلی ہے قطر کے بادشاہ نے سخت شرائط میں قطر کی مدد کرنے پر ایرانی صدر اور ایرانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور قطر ایران کے ساتھ ملکر عالم اسلام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

News ID 1873444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha